2 جولائی، 2026، 5:48 PM

آبنائے ہرمز سینٹکام کے نہیں ایران کے اختیار میں ہے، غریب آبادی

آبنائے ہرمز سینٹکام کے نہیں ایران کے اختیار میں ہے، غریب آبادی

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں سینٹکام اور علاقائی ممالک کے سکیورٹی اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کا امن امریکی فوجی موجودگی سے نہیں بلکہ خطے سے امریکا کے انخلا، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور علاقائی ممالک کے سکیورٹی اجلاس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاظم غریب آبادی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بحرین میں ہونے والا دفاعی اجلاس خلیج فارس کے لیے نہ کوئی قانونی نظام تشکیل دے سکتا ہے اور نہ ہی پائیدار سکیورٹی فراہم کرسکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے کا امن و استحکام امریکی فوجی چھتری کے سائے میں نہیں بلکہ خطے میں امریکا کی مداخلت کے خاتمے، امریکی افواج کے انخلا، علاقائی ممالک کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے۔

News ID 1940102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha